English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئے اساتذہ ہمارے مستقبل کو آگے لے کر چلیں گے، وزیر تعلیم سندھ

القمر

کراچی(  رپورٹ : حماد حسین ) وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ نئے اساتذہ ہمارے مستقبل کو آگے لے کر چلیں گے، اب ہماری تعلیمی معیار اور تعلیمی مستقبل کا انحصار ان اساتذہ پرہے۔

 صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے 12 ہزار اسکول متاثر ہوۓ ہیں جس میں سے 5 ہزار مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں، جو اسکولز جزوی طور پر متاثر ہوۓ ہیں ان کی فٹ نیس چیک کروانا لازمی تا کہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں غیر جانبدار ادارے کی مدد سے 60 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل مکمل ہونے والا ہے، ہم نے یہ بھرتیاں بغیر کسی مداخلت اور سفارش کے بغیر کی ہیں، سندھ کی تعلیم کی ترقی اور مستقبل کا معیار نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ پر ہے۔

 وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ اس وقت تک ہم 52 ہزار بھرتیوں کا عمل مکمل کر چکے ہیں، کچھ مسائل کی وجہ سے آفر لیٹرز روکے گئے ہیں جن کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد آفر لیٹر جاری کیے جائیں گے جبکہ اس وقت تک 70 فیصد پورسٹنگ آرڈر 70 فیصد دیے جا چکے ہیں۔

 سردار شاہ نے کہا کہ جہاں پر اساتذہ کی کمی نہیں تھی وہاں پوسٹ ہونے والے اساتذہ کی بھرتیاں ہماری پہلی ترجیح ہوگی، تا کہ بند اسکولز کھولے جا سکیں اور اسکولز کا تدریسی عمل بحال رکھنے میں مدد مل سکے، نئی بھرتیاں ہونے کے بعد ہمارا کوئی بھی تعلقہ ایسا نہیں بچے گا جہاں کے اسکول میں استاد نہ ہو، صوبائی وزیر نے کہا کہ بھرتیوں کے عمل میں سستی کی شکایات پر تھرپارکر کے دو افسران کو معطل کردیا ہے۔

 سردار شاہ نے کہا کہ ہم وقت 15 ہزار کلاس روم میں تدریسی عمل کو بحال رکھنے کی کوشش کریں گے، ایجوکیشن کی 271 ارب میں سے 80 فیصد تنخواہوں پر چلا جاتا ہے، 15 دیگر ایکپینڈیچرز پر ہوتا ہے، ہمیں تعلیم کی ترقی کے لیے عالمی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ محمکہ تعلیم نے پبلک سروز کمیشن کو 4800 نئی نوکریوں کے لیے لکھ دیا ہے نئی بھرتیوں کے عمل میں میوزک اور آرٹ ٹیچرز رکھے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے