ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشتگرد حملے کا خطرہ، امریکا کا سفارتی عملے کو نائیجریا چھوڑنے کا حکم

ابوجا : دہشت گرد حملے کا خطرہ، امریکا نے اپنے سفارتی عملے اور انکی فیملیز کو نائیجریا سے نکلنے کا حکم دیدیا۔

ابوجا میں امریکی ایمبیسی نے ایپنے بیان میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں نقل و حرکت سے اجتناب کریں تاہم بیان میں خطرے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

بدھ کو امریکا نے جنوبی افریقا کیلئے بھی اسی نوعیت کی وارننگ جاری کی تھی اور اپنے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس ہفتے جنوبی افریقی شہر سینڈٹون میں رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ جنوبی افریقی صدر سرل رمافوسا نے امریکی تھریٹ الرٹ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا بدقسمتی کی بات ہے کہ امریکا نے اس اعلان سے پہلے ہماری حکومت سے بات نہیں کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں