English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدانوں کی لڑائی میں پاکستان کا سر جھک گیا، امیر العظیم

القمر

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ کنونشن تاریخ ساز ہو گا ـ کنونشن میں سراج الحق قوم کو ملک میں درپیش مسائل سے متعلق حقائق سے آگاہ کریں گے اور جماعت اسلامی ایک نئے عزم کے ساتھ سیاسی سفر شروع کرے گی۔

امیر العظیم نے کہا کہ فوج کے بارے میں ہمارے دل میں بہت محبت ہے اب اسے اس کھیل سے باہر ہوجانا چاہیے ـ سیاسی مسائل سیاستدانوں کو حل کرنے دینا چاہیے ـ اس وقت کوئی بھی جماعت پورا سچ نہیں بول رہی ـوہ دوسروں کو تو بے نقاب کر رہی ہے لیکن اپنے بارے میں پورا سچ نہیں بول رہی۔

امیر العظیم نے کہا کہ یوتھ لیڈرشپ کنونش کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ـ یہاں ملک کی سب سے بڑی سٹیج لگائی گئی ہے، اس وقت میں ہر طرف بے یقینی کی کیفیت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جس طرح اسٹیبلشمنٹ اور ایک سیاسی جماعت ایک دوسرے پر الزامات لگارہی ہے ـ پاکستانی قوم کا دنیا بھر میں سرشرم سے جھک گیا ہے۔ ملاقاتیں کرنے والوں کے رات کے کرتوت اور دن کے اعمال کچھ اور ہیں، فوج کو بھی اب ہوش کے ناخن لینے چاہیں کیونکہ آج کے دور میں کوئی چیز چھپ نہیں سکتی۔

امیر العظیم نے کہاکہ  جماعت اسلامی ملک میں حقیقی جمہوریت قائم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہے تا کہ ملک کو بے اصولی کی سیاست کی دلدل سے نکالا جا سکے ـ انہوںنے نوجوانوں کو دعوت دی کہ مینار پاکستان کے سایہ میں 30 اکتوبرکے یوتھ لیڈر شپ کے کنونشن میں بھرپور شرکت کریں ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے