English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کو قتل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

القمر

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کو بچوں کو اغوا کرنے کے الزام میں ہجوم کی جانب سے تشدد کرکے قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مقدمے میں 15 افرادنامزد جبکہ 200 سے زائد نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مقدمے میں قتل، انسداد دہشت گردی سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ پولیس نے تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے،ایف آئی آر کے مطابق مقتولین کے زیر استعمال گاڑی کو توڑنے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سےآگ لگا دی گئی۔

پولیس اور رینجرز کی جانب سے رات گئے مچھر کالونی اورنواحی علاقوں میں کیے گئے آپریشن میں 34 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں سے 3 کی شناخت ہوگئی ہے۔شناخت کے بعد واقعے میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

جمعے کو ڈاکس تھانے کےعلاقے مچھر کالونی میں ہجوم نے بچوں کو اغوا کرنے کے الزام  لگا کر ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین  انجینئر ایمن جاوید اورڈرائیور اسحاق پنہورکو ڈنڈے، پتھراورسیمنٹ کے بلاکس مار کر قتل کردیا تھا اوران کی گاڑی کو بھی آگ لگادی تھی۔

دوسری جانب ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کا کہنا تھا کہ دونوں افراد ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے، واقعے کی تمام پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے، نوجوانوں کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مقتولین کے ورثا نے حکومت سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے