English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تینوں سیاسی جماعتیں مفادات کیلئے لڑ رہی ہیں۔ میاں محمد اسلم

القمر

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ تینوں سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے لڑ رہی ہیں، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، عوام کو کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں سے ٹرخایا جا رہا ہے۔

میاں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ30اکتوبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے پاکستان زندہ آبادیوتھ لیڈرشپ کنونشن نوجوانوں میں بیداری اورملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،  نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ ایک نئے سفر کا آغاز ہو اور پاکستان کو اس کی حقیقی منزل ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے نو جو انوں کی بڑی تعداد کنو نشن میں شر یک ہو گی، اس مو قع پر امیرجماعت اسلامی سراج الحق پاکستان میں بیداری و جدوجہد کی مہم شروع اورملک وقوم کواس مایوس کن حالات سے نکال کر روشن مستقبل کی طرف لے جانے کا اعلان کریں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی یو تھ ونگ اسلام آباد کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

میاں محمد اسلم نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ 30اکتوبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والے پاکستان زندہ آباد یوتھ لیڈرشپ کنونشن میں بھرپور شرکت کرکے بیداری کا ثبوت دیں، تینوں سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے لڑ رہی ہیں ، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، عوام کو کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں سے ٹرخایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایوانوں میں ملک کے پڑھے لکھے اور باشعور نوجوان جائیںاور قوم کی تقدیر سنواریں۔مینارِ پاکستان کے سائے تلے ”پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈر شپ کنونشن” ملک میں بے یقینی کے خاتمے کا آغاز اور امید کی کرن ثابت ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے