ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں لڑائی، 2 جوان شہید

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز اور امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کے دوران 2 جوانوں نے وطن پر جان قربان کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے باعث 2 جوان شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں 33 سالہ ساجد حسین اور 26سالہ سپاہی محمد اسرار شامل ہیں۔ساجد حسین کا تعلق خوشاب سے جبکہ محمد اسرار کا تعلق اٹک سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں