English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یہ نہیں ہو سکتا کوئی تشدد کرے اور ہم خاموش رہیں، علی امین گنڈا پور

القمر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے اپنی مبینہ آڈیو لیک سے متعلق ردعمل د یتے ہوئے کہا  ہے کہ ہم پہلے بھی اسلام آباد آئے تھے توہم پر حملہ کیا گیا، حملے کے دوران ہمارے12 افراد زخمی ہوئے تھے، یہ نہیں ہو سکتا کوئی ہم پر تشدد کرے اور ہم خاموش رہیں۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئین ہمیں اپنا تحفظ کرنے کی اجازت دیتا ہے، ہم پرامن لوگ ہیں، احتجاج بھی پرامن ہو گا، رانا ثنا اللہ نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں،اپنا بھرپور دفاع کریں گے، قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں، عمران خان نے ہمیں قانون کا احترام کرنا سکھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ جیمز بانڈ بن کر تشدد کرے تو ہم برداشت نہیں کریں گے، پہلے بھی رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچے تھے اب بھی پہنچیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے