لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اب مذاکرات کا کوئی آپشن نہیں بچا ہے، عوام کا فیصلہ ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران حکومت سے مذاکرات کی خبروں پر سابق گورنر سندھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مذاکرات کی جھوٹی افواہیں اڑانے والے ناکام ہونگے مذاکرات کاکوئی آپشن نہیں بچا عوام کا فیصلہ ہے فوری انتخابات کارکنوں،رہنماؤں کی گرفتاریاں جھوٹے مقدمے بنائے جارہے ہیں میڈیا پر پابندی اور کابینہ کی طرح کمیٹی میں بھرمار کرکے گمراہ کیا جارہا ہے ہمارا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا ہےحقیقی آزادی
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 30, 2022
عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مذاکرات کی جھوٹی افواہیں اڑانے والے ناکام ہونگے، اب مذاکرات کا کوئی آپشن نہیں بچا، عوام کا فیصلہ ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاریاں اور ان پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، میڈیا پر پابندی اور کابینہ کی طرح کمیٹی میں بھرمار کرکے گمراہ کیا جا رہا ہے، ہمارا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا ہے اور وہ ہے حقیقی آزادی۔
عمران اسماعیل نے وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کے بیان پر بھی ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ ان سے بات کرنا بھی کون چاہتا ہے؟ ویسے بھی یہ تو اپاہج حکومت ہے ان کے ہاتھ میں ہے ہی کیا؟
