English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 جنوبی کوریا، ہیلووین تہوار میں بھگدڑ مچ گئی ،ہلاکتیں151تک پہنچ گئیں

القمر

سیئول:جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہیلووین تہوار میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد151 تک پہنچ گئی۔

جنوبی کورین حکام کے مطابق دارالحکومت سیئول میں ہیلووین منانے والے ہزاروں لوگوں کے تنگ گلیوں میں جمع ہونے سے بھگدڑ مچی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 151 تک پہنچ گئی جبکہ 150سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

 زخمیوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔بھگدڑ سے بیشتر متاثرہ افراد کو موقع پر ہی دل کے دورے کی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سیئول میں کورونا وائرس کی پابندیاں ختم ہونے کے بعدگھروں سے باہر پہلا ہیلووین منایا جا رہا تھا اور اندازے کے مطابق جائے حادثہ پر ایک لاکھ سے زائد افراد موجود تھے۔

حادثے کی اصل وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب جنوبی کورین صدر نے واقعہ کے حوالے سے ہنگامی میٹنگ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ہیلووین مغرب کا اہم تہوار ہے  جس میں شہری  خوفناک روپ دھار کر ایک دوسرے کوڈرانے کے لیے گھروں سے نکلتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے