English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شعیب ملک، سوریا کمار یادو کی شاندار بیٹنگ کے معترف

القمر

لاہور:پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک نے بھارتی بیٹر سوریا کمار یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بولرز کے دماغ سے کھیلتے ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ سوریا کمار بنیادی طور پر بولر کے دماغ کے ساتھ کھیلتے ہیں،مڈل آرڈر میں کھیلنے والے بیٹسمین کے لیے یہ چیز بہت اہم ہے کہ وہ بولر کے دماغ سے بھی کھیلے، جیسے ایک بولر  بولنگ کرواتے ہوئے  اپنی فیلڈ میں جگہوں کو تبدیل کرتا ہے تو اسی طرح ایک بیٹسمین اور خاص طور پر وہ بیٹسمین جوکہ مڈل آرڈر میں کھیلتے ہیں ان کو رنز بنانے کے لیے بولر کے دماغ سے کھیلنا پڑتا ہے۔

شعیب ملک کا خیال تھا کہ سوریا کمار یادو کو بیٹنگ پر مہارت ہونے کے باوجود بھی پرتھ میں مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن بھارتی بیٹسمین نے  اپنی شاندار بیٹنگ سے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف 40 گیندوں پر 68 رنز بنا کر بھارتی ٹیم کو 133 رنز بنانے میں مدد کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے