English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سے فراری اور جمہوریت دشمن ہے ،شیخ رشید

القمر

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لے کر جائے گی، حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی ہے اس لیے خوف پھیلا رہی ہے۔

اپنے ٹو ئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ایم ایل ون 6 ارب ڈالر میں ایکنک سے منظور کیا تھا،حکومت نے ایم ایل ون کوتقریباً 10ارب ڈالر کردیا ہے۔ریڈ زون کی 4 کلومیٹر اور 6 پوش سیکٹر تک توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے، حکومت ارشد شریف اور صدف نعیم کی شہادت عمران خان کے گلے ڈالنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لال حویلی پر قبضے کے لیے میری لاش سے گزرنا ہوگا۔عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لے کر جائ گی، نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سے فراری اور جمہوریت دشمن ہے، یہ حکومت ریلیف دینے نہیں، ریلیف لینے آئے ہیں، حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی ہے، اس لیے خوف پھیلا رہی ہے۔حکمرانوں کو اقتدار میں لانے والے پچھتا رہے ہیں اب الیکشن ہر صورت کرانے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے