English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری، اتوار تک جہلم پہنچے گا

القمر

 گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا، نئے شیڈول کے تحت لانگ مارچ کی اسلام آباد آمد میں مزید تاخیر ہوگی۔

 تحریک انصاف کا لانگ مارچ اتوار کو جہلم پہنچے گا، عمران خان  نے  منگل کو  چن دا قلعہ سے مارچ شروع کر کے گوندالا والا باغ پر ختم  کیا ، لانگ مارچ آج بدھ کو ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی پر اختتام پذیر ہو گا جبکہ جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا۔

 نئے شیڈول کے مطابق جمعے کو گجرات سے لالہ موسی تک لانگ مارچ پہنچے گا، لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا، اتوار کو سرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے