English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمینیا اور آذربائیجان کا تنازعات کے پر امن حل پر اتفاق

القمر

ماسکو:آرمینیا اور آذربائیجان نے تنازعات کے پر امن حل پر اتفاق کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق تنازعات کے پر امن حل پر اتفاق  کرتے ہوئےایک  مشترکہ اعلامیئے میں بتایا گیا کہ  خطے میں طویل االمدتی بنیادوں پر بحالی امن کیلیے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے سے متعلق پیشگی تیاریاں اہمیت کی حامل ہیں جبکہ فریقین  نے مل کر ان تنازعات کے خاتمے  کے لیے کوششوں پر بھی اتفاق کیا ہے۔

پیوٹن  نے اس ملاقات کو کافی مفید قرار دیتے  ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ مستقبل کے معاہدوں کیلیے ہمارے درمیان راہیں ہموار ہوئی ہیں البتہ  بعض موضوعات پرماہرین کی مشاورت ضروری سمجھِی گئی ہے لہذا بعض نکات  کو خارج کر دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی موجودہ  شرائط تنازعات کے حل کیلیے معاون ثابت ہونگ ، اس سہ رکنی ملاقات کے بعد ایک  مشترکہ اعلامیئے میں بتایا گیا کہ  خطے میں طویل االمدتی بنیادوں پر بحالی امن کیلیے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے سے متعلق پیشگی تیاریاں اہمیت کی حامل ہیں جبکہ فریقین  نے مل کر ان تنازعات کے خاتمے  کے لیے کوششوں پر بھی اتفاق کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے