English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانیوالے غیر ملکی جہاز کو پکڑ لیا

القمر

 تہران:ایران نے سمندری حدود سے سمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا، جہاز سے 11 ملین لٹر اسمگل شدہ ایندھن برآمد ہوا ہے۔

 ایرانی میڈیا نے صوبہ ہرمزگان میں جوڈیشل اتھارٹی کے سربراہ مجتبی جہرمانی کے حوالے سے بتایا پاسداران انقلاب نے ایک غیر ملکی بحری جہاز کی تلاشی لی جس سے 11 ملین لٹر سمگل شدہ ایندھن برآمد ہوا، جہاز کے کپتان اور عملے کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 پاسداران انقلاب نے کہا جہاز کے عملے سے تفتیش کی جارہی ہے، فوری طور پر جہاز کی شناخت اور اس کی منزل کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے