English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رائیونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا تین نومبر سے آغاز

القمر

لاہور:  رائیونڈمیں سالانہ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا 3نومبرسے آغاز ہورہاہے، جس میں دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مند شرکت کر رہے ہیں۔ اجتماع میں اصلاحی بیان  ہونگے جبکہ رقت آمیز دعا پر اس کا اختتام کیا جائے گا۔

اجتماع میں آنے والے شرکاء کی گاڑیوں کے لئے مختلف مقامات پر 07 پارکنگ اسٹینڈ بنائے گئے ہیں جہاں 05 بریک ڈاؤن اور 20 فوک لفٹرز بھی تعینات  ہونگے، نصب کئے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اجتماع کے داخلی و خارجی راستوں،پنڈال اور پارکنگ سٹینڈز سمیت اہم مقامات پر ہونے والی تمام سرگرمیاں اور لوگوں کی نقل و حرکت مسلسل مانیٹر کی جائے گی۔

ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے سکیورٹی، ٹریفک اور لاجسٹک انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کے دوران منتظم رائیونڈ تبلیغی مرکز ڈاکٹر ندیم اشرف سے بھی ملاقات کی اور انتظامات بارے گفتگو کیا۔ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے منتظم  رائیونڈ مرکز کو یقین دلایا کہ لاہور پولیس رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے شرکا کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے پیش نظر رائے ونڈ اور ملحقہ آبادیوں میں گذشتہ کئی روز سے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری ہیں۔اجتماع کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس،میٹل ڈیٹکٹرز،اورجسمانی تلاشی کے تین درجاتی چیکنگ میکانزم سے گزرنے کے بعد ہی شرکاء کو اجتماع میں داخلے کی اجازت ہو گی۔سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اورالیکٹرک بیرئیرزکا استعمال کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے