English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرائم کی عالمی عدالت کا افغانستان میں مظالم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کا حکم

القمر

دی ہیگ: جرائم کی عدالت نے افغانستان میں مظالم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں مظالم کیس کی عالمی تحقیقات 2 سال سے رکی ہوئی تھیں۔جرائم کی عالمی عدالت کے ججوں نے پراسیکیوٹر کو تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کا کہا جس میں ججوں کا کہنا تھا کہ کابل عالمی جرائم کے دائرہ اختیار میں آنے والے مبینہ جرائم کی حقیقی تحقیقات نہیں کر رہا لہذا تحقیقات کو آگے بڑھایا جانا چاہیے۔ افغانستان میں جرائم کی تحقیقات کرنے والے پراسیکیوٹر کریم خان نے گذشتہ سال عدالت سے تحقیقات دوبارہ شروع کرانے کی استدعا کی تھی۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان اور داعش خراسان کے جرائم کی دوبارہ تحقیقات کرنا چاہتے ہیں اور تحقیقات میں افغانستان میں امریکی افواج اور افغان حکومتی فوجیوں کے مشتبہ جرائم کی تحقیقات کو ترجیح دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے