English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ کپ جیتنے کا خواب لے کر آئے تھے لیکن ہر خواب پورا نہیں ہوتا، نسیم شاہ

القمر

سڈنی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے،آسٹریلیا تمام ٹیمیں ورلڈ کپ جیتنے کا خواب لے کر ہی آئی تھیں ۔

سڈنی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیسر نے کہا کہ ابتدائی دو میچز میں شکستوں کا سب کو دکھ ہوا، بہرحال اب آگے کی طرف دیکھنا ہوگا، جو نصیب میں ہوا مل جائے گا۔ ورلڈکپ میں سب ٹیمیں ہی جیت کا خواب لے کر آتی ہیں، گرین شرٹس نے بھی سوچا تھا کہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے مگر سارے خواب پورے نہیں ہوتے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ وکٹ جیسی بھی ہو ہمیں بولنگ اچھی کرنا ہوگی،یہاں پر بولر کو سپورٹ ملتی ہے لیکن ساتھ میں بولنگ بھی کرنا ہوتی ہے،اچھی وکٹ ہونے کے باوجود کبھی بولرز کو مار پڑ جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد ٹیم کا مورال بہت نیچے چلے جانے کا تاثر درست نہیں، ہر کھلاڑی نے پوری کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ہماری پوری توجہ اب جنوبی افریقہ کے خلاف میچ پر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 3 نومبر جمعرات کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے