ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما اداروں سے مداخلت کا مطالبہ کررہے ہیں،شیری رحمان

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اب اداروں اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شارٹ کٹ مارچ میں نہ لوگ نکل رہے نہ ہی اس کا کوئی نتیجہ نکل رہا ہے۔ اب تحریک انصاف کے رہنما فوج اور عدالت سے موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے منت سماجت کر رہے۔

ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے جمعرات کے روز توئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کو کوئی ڈیل نہیں ملی اور غیر آئینی مطالبات نہیں مانے گئے تو کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہتے ہیں کسی سے بات نہیں کروں گا۔جس کو تحریک انصاف کے رہنما سیاسی بحران کہہ رہے وہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کی طرز سیاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ابھی جمہوری اور آئینی سیاست سیکھنے کے مراحل میں ہے۔ اگر جمہوری سیاستدان ہوتے تو مارشل لا لگانے کی بات نہ کرتے۔ یہ چاہتے ہیں اس نظام کو لپیٹ کر مجھے ملک کا بادشاہ بنائو۔ جب آپ پارلیمان کی بجائے کنٹینر کا انتخاب کرے گے تو بند گلی میں ہی جائوگے ،پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو آج ریسکیو اپیل نہ کرنا پڑتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں