English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی حکومت اس انقلاب کو روکنے کی غلطی نہ کرے، عمران اسماعیل

القمر

لاہور: پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ انتخاب یا انقلاب کا نعرہ لے کر پاکستانی قوم اب نکل چکی ہے، وفاقی حکومت اس انقلاب کو روکنے کی غلطی نہ کرے۔

سابق گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مارچ میں ابھی صرف پنجاب کے لوگ ہی شامل ہیں، ابھی خیبر پختونخوا، سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی شرکت باقی ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ابھی سے دن میں پندرہ پریس کانفرنسیں ہو رہی ہیں جب ملک بھر سے عوام اس لانگ مارچ میں شامل ہوجائیں گے تو اس کے بعد میں ان کی کیا حالت ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ انتخابات یا انقلاب کا نعرہ لے کر پاکستانی قوم اب نکل چکی ہے، وفاقی حکومت اس انقلاب کو روکنے کی غلطی نہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے