ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سے یو اے ای کیلئے بک 3 کنٹینرز سے 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد

کراچی:اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کراچی میں کارروائی کر کے 3 کنٹینر سے 3 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر متحدہ عرب امارات بھیجنے کے لیے بک کئے گئے 3 مختلف کنٹینرز کی تلاشی کے دوران 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی گولیوں کا مجموعی وزن 65 کلو گرام ہے۔

اس سلسلے میں اے این ایف نے کراچی کے رہائشی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بلوچستان کے ضلع چمن میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 5220 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا۔

اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی کے دوران خیبر کے علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں سے 20 کلو چرس برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں