کراچی:قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک بچے کے پیٹ پر آٹو گراف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی کسی تقریب میں موجود ہیں اور ان کے اردگرد کافی لوگ جمع ہیں۔ اسی دوران ایک بچہ شاہد آفریدی کے پاس آٹو گراف کے لیے آتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کا وزن کافی زیادہ ہے اور اس نے اپنی شرٹ آٹو گراف کے لیے ہاتھ میں اٹھا رکھی ہے لیکن شاہد آفریدی بچے کے ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کر رہے ہیں۔
.@SAfridiOfficial signs autograph on kid’s tummy😂#ShahidAfridi #T20WorldCup #TrendingNow #trendingvideos pic.twitter.com/AKymdV86Hp
— muzamilasif (@muzamilasif4) November 2, 2022
وائرل ویڈیو میں شاہد آفریدی بچے کے پیٹ پر ہاتھ مار کر کہہ رہے ہیں کہ تم نے کرکٹ کھیلنی ہے یا پہلوانی کرنی ہے، اس بچے کے پیٹ میں بہت کچھ چھپا ہوا ہے، برگر اور پیزے موجود ہیں اس کے پیٹ میں۔
بچہ شاہد آفریدی سے شرٹ پر آٹو گراف کا کہا لیکن آفریدی کہتے ہیں کہ نہیں میں تمھارے پیٹ پر آٹو گراف دوں گا۔
اسی دوران محفل میں کھڑی ایک خاتون کی آواز آتی ہے کہ اب کب تک نہیں نہا گے، 10روز تک لیکن شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ جب وزن کم کرو گے تو دستخط بھی سکڑ جائے گا، بعد ازاں شاہد آفریدی بچے کی شرٹ پر بھی دستخط کرتے ہیں۔
