صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ایسے کامیاب، بااخلاق اور نیک نوجوانوں کو پڑوان چڑھانا ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں، دنیا میں اپنی بات منوا سکیں، تعلیم و تحقیق پر نظر رکھیں ا ور اخلاقی طور پر مضبوط کردار کے مالک ہوں ۔
صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار استنبول کے دوسرے تعلیمی سربراہی اجلاس کے لیے بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنے بچوں کی صحت ،، کامیابی اور بامعنی تعلیم و تحقیق کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سوچ و تفہیم کے ساتھ، ہم تعلیمی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے سے لے کر اپنے تدریسی عملے کو مضبوط بنانے، نئے طریقوں کو عملی جامہ پہنانے اور طالب علم کو بہتر بنانے تک بہت سے شعبوں میں اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصدہمارا مقصد ایسے کامیاب، بااخلاق اور نیک نوجوانوں کو پڑوان چڑھانا ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں، دنیا میں اپنی بات منوا سکیں، تعلیم و تحقیق پر نظر رکھیں ا ور اخلاقی طور پر مضبوط کردار کے مالک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے طور پر، ہم اسے ‘TEKNOFEST‘ نسل کہتے ہیں۔ ہم اس نسل کی پرورش کے لیے اپنی ریاست کے تمام ذرائع کو متحرک کر رہے ہیں، جسے ہم اپنے مستقبل کو نہ صرف علمی بلکہ روحانی طور پر بھی سونپیں گے۔ ہم اپنے تجربے کو بانٹنے کے لیے پُر حساس ہیں۔ "
