English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مرکز نظام مصطفی کا قیام ہے، محمدحسین محنتی

القمر

کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے جماعت اسلامی کی ساری جدوجہدکا محورو مرکز ملک میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا قیام ہے۔

محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ سید ابو الاعلیٰ مودودی نے جو پودا لگایا تھا آج وہ اللہ کے فضل و کرم سے ایک تناور درخت بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی غلبہ اسلام کی تحریک ہے۔اللہ اور اس کے رسول کے راستے پر چلنے والے کبھی ناکام نہیں ہوسکتے۔ دنیا و آخرت صرف انہی لوگوں کا مقدر ہوگی جو دنیاوی مفادات سے لاتعلق ہو کر اللہ کی خاطر فنا ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔75  سالوں سے ملک پر مسلط غیروں کے غلام ،چینی آٹا اورتوشہ خانہ چور مافیازسے کسی خیر کی امید عبس ہے، اسلامی نظام کا قیام ہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے جس کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ جماعت اسلامی اس ملک کی پڑھی لکھی، محبت وطن اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار افراد کی جماعت ہے۔اب ملک میں محمد رسول اللہ کے لائے ہوئے نظام کو رائج کرنے کی باری ہے۔ ملک و قوم کو درپیش تمام مسائل کا حل نظام مصطفی میں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  مرکز تبلیغ اسلام حیدرآباد میں جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر عقیل احمد خان کی تقریب حلف برادری سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب حلف براداری میں ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ حافظ طاہر مجید، نائب امراء عبدالقیوم شیخ ، ڈاکٹر سیف الرحمن ، جنرل سیکریٹری ظہیر الدین شیخ ،سابق امیر مشتاق احمد خان ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالباسط خان اور برادر تنظیمات کے عہدیداران و ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

صوبائی امیرکا مزید کہنا تھاکہ اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے میں ہمیں مولانا ابو الاعلیٰ مودود ی  کا پیروکار بنایا اور دین کی خدمت کا موقع بخشا، ہمارا کردار اور اخلاق دونوں ہی عوام کے سامنے ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے