غرب اردن:مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں ہفتے کے روز یہودی آبادکاری مخالف مارچ کو دبانے کے بعد اسرائیلی قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔
نابلس کے قصبوں اور دیہاتوں میں قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جبکہ آبادکاروں کی طرف سے آبادکاری مخالف مارچ اور حملوں کو دبایا گیا۔
فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ بیت دجن میں جھڑپوں کے دوران 13 شہری زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے اور ایک ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
قبل ازیں نابلس اور قلقیلیہ گورنری کے کئی علاقوں میں قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ الگ الگ جھڑپیں ہوئیں۔نابلس میں بیتا اور بیت دجن نامی قصبوں میں جھڑپیں شروع ہوئیں، جس کے دوران متعدد شہری زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔ یہ جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب ان مقامات پر فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاری کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کیا۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے نے نابلس کے مشرق میں بیت دجن میں قابض ریاست کے ساتھ تصادم کے دوران 4 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
نابلس کے جنوب میں واقع گائوں مادما میں قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں، مقامی فلسطینیوں نے گائوں کے جنوبی علاقے پر آباد کاروں کے حملے کو پسپا کردیا۔
