English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

القمر

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فانئل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر محمد رضوان نے 32 گیندوں پر 32 اور مڈل آرڈر بلے باز محمد حارث نے 18 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ شان مسعود 25 بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان بابر اعظم 24، محمد نواز 4 اور افتخار احمد ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس طرح پاکستان نے 19ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر 11 گیندیں قبل ہی 128 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

گرین شرٹس اہم میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی جب کہ بھارت اس سے قبل گروپ سے سیمی فائنل میں پہنچ چکا تھا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے اہم میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شانتو 54 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ان کے علاوہ عفیف حسین 24 اور سومیا سرکار نے 20 رنز بائے۔

پاکستان کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کے علاوہ لیگ اسپنر شاداب خان نے 2، حارث رؤف اور افتخار احمد نے ایک ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ کے لیے ٹاس جیتنے کے بعد بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا تھا کہ اس میچ کے لیے ہم بہت پُر جوش ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، جیت ہمیشہ اعتماد بڑھاتی ہے، 2 میچز ہارنے کے بعد اب ہم اس میچ پر فوکس کر رہےہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست دے کر ورلڈکپ سے باہر کر دیا تھا۔

نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کیے، جنوبی افریقا کی ٹیم 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر145 رنز بنا سکی اور اسے 13 رنز سے شکست ہو گئی۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، محمد حارث، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ۔

بنگلہ دیش: شکیب الحسن (کپتان)، یاسر علی، لٹن داس، نجم الحسین شانتو۔ صابر رحمٰن، نور الحسن، عبادت حسین، نسُم احمد، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن، حسن محمود، مصدق حسین، عفیف حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن میراز

منبع: ڈان نیوز

The post ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے