English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کا معاملہ

القمر

 اسلام آباد: سینیٹر اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کا معاملہ ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چودہ رکنی اسپیشل کمیٹی قائم کر دی۔

کمیٹی میں اعظم نذیر تارڑ،محسن عزیز،یوسف رضا گیلانی،غفور حیدری،انوارالحق کاکڑ شامل ہیں ،فیصل سبزواری،طاہر بزنجو ،شفیق ترین،سینیٹر مشتاق بھی کمیٹی کا حصہ ہیں،سینیٹر قاسم،مظفر شاہ،ہداہت اللہ،کامل علی آغا اور دلاور خان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی ارکان کنوینئر کا خود فیصلہ کرینگے ،اسپیشل کمیٹی کو تیس روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ،خصوصی کمیٹی اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کے ہر پہلو سے انکوائری کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے