English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کا جیفکو گراؤنڈ سے قبضہ ختم کرنے کے لیے ایک ہفتے کا الٹی میٹم

القمر

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جیفکو گراؤنڈپرقبضہ اگرایک ہفتے میں ختم نہیں کیا گیا تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے اور قابضین کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

 جماعت اسلامی کے تحت نارتھ ناظم آباد بحالی تحریک کے سلسلے میں حکومت اور متعلقہ اداروں کی نا اہلی کے خلاف و علاقائی مسائل کے حل کے لیے جیفکو گراؤنڈ،نارتھ ناظم آبادکے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا کہ جیفکو گراؤنڈ پر ٹھیکیداروں کا قبضہ نامنظور۔

حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نارتھ ناظم آباد بحالی کی تحریک جاری ہے،گنجان آبادی میں کرشنگ پلانٹ قائم کر کے عوام کو اذیت میں مبتلا کیا ہواہے،صرف جیفکو گراؤنڈ نہیں نارتھ ناظم آباد کے ضیاء الدین اسپتا ل کے سامنے موجود گراؤنڈ پر بھی قبضہ کرلیاگیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کررہے ہیں، احتجاج کے دائرے کو وسیع کریں گے اور میدانوں اور پارکوں سے قبضہ چھڑوائیں گے،جماعت اسلامی کامیئر آئے گا تو شہر کے تمام گراؤنڈ آباد کرے گا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ شہریوں کے دباؤ کے نتیجے میں نمائشی اقدامات تو کیے جارہے ہیں لیکن عملاً کام نہیں ہورہے،کراچی میں اس وقت استرکاری کے نام پر 80فیصد کرپشن کی جارہی ہے،غیر جمہوری ایڈمنسٹریٹر شہر میں کھل کر کرپشن کررہے ہیں،ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر لوٹ مارکی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت مسلسل بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کررہی ہے،بد قسمتی سے ایم کیو ایم بھی انتخابات ملتوی کروانے میں ان کی حمایت میں برابر کی شریک ہے، پی پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری کہتے ہیں کہ ناظم آباد میں انتخابات کے لیے تو پولیس نہیں بجھواسکتے لیکن وہ اسلام آباد کے لیے 6ہزار پولیس اہلکاربھیج دیتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا کراچی کے ساتھ نارواسلوک غیر جمہوری اور کراچی دشمنی ہے، کراچی کسی بھی سیاسی جماعت کا ایجنڈا نہیں ہے،اب حالات بدل رہے ہیں،کراچی کے عوام میں شعور پیدا ہوا ہے،پلس کسلٹنٹ کی رپورٹ کے مطابق 51فیصد شہری کراچی میں جماعت اسلامی کا میئردیکھنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے