ایڈیلیڈ :قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے،
گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی قرآن پاک کی سورہ انفال کی آیت نمبر30شیئر کی تھی جبکہ فخر زمان نے لکھا کہ دیکھا قدرت کا نظام،قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ سارا نظام چلانے والی ذات اللہ پاک کی ہے،محمد رضوان کا کہنا تھا اللہ کا شکر ہے، پاکستان کو بہت مبارک، برائے مہربانی ہمیں دعائوں میں یاد رکھیں۔
