English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران اسماعیل کا سبحان علی ساحل کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

القمر

  لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے سبحان علی ساحل کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی رہنما سبحان علی ساحل کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور پولیس ہمارے پر امن احتجاج سیخوفزدہ ہیں، سندھ پولیس یاد رکھے وہ جن کی غلامی کر رہے ہیں ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ سبحان علی ساحل کو فوری رہا کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے