English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 شین واٹسن ٹی 20 فائنل میں پاکستان اور بھارت کو دیکھنے کے خواہشمند

القمر

  سڈنی:سابق آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پا کستان اور بھارت  کو دیکھنے کے خواہش مند ہیں،

آسٹریلیا میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے شین واٹسن نے کہا کہ ہر کوئی فائنل میں پاکستان اور بھارت کو دیکھنا چاہے گا، ان دونوں ٹیموں کے درمیان 2007میں فائنل میں مقابلہ ہوا تھا، اب ہر کوئی ایک بار پھر فائنل میں دونوں ٹیموں کو دیکھنا چاہے گا.

پاکستانی ٹیم کے حیران کن طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے سے متعلق شین واٹسن کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ایک ٹیم لائن کراس کر چکی ہوتی ہے پھر ایسا راستہ ملتا ہے کہ فائنل جیت جاتی ہے.

پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں آزاد ہو کر کھیلے گی،  کوئی بھی ان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی توقع نہیں کر رہا تھا ،جب ان سے کسی کو توقع نہیں تھی تو اب وہ آزادی سے کھیلیں گے.

سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے میں سپر 12 میں میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں پہلا مقابلہ نہیں دیکھ سکا تھا،  میں تب اس سے پہلے آسٹریلیا نیوزی لینڈ میچ کی کمنٹری کر رہا تھا جو بھی وہ میچ دیکھنے کے لیے گیا اس نے یہی کہا کہ یہ ایک اسپیشل میچ  تھا تاہم ٹی وی پر بھی میچ دیکھنا شاندار تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے