English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسحاق ڈار سے کہتا ہوں کہ اپنے رویے میں تبدیلی لے کر آئیں ،سید امین الحق

القمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے اسحاق ڈار کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار سے کہتا ہوں کہ اپنے رویے میں تبدیلی لے کر آئیں،اگر میں وزیر نہیں رہوں گا تو آپ بھی وزیر نہیں رہیں گے، ہٹ دھرمی نہیں چلے گی، آپ وزیراعظم کی ہدایت پر عمل درآمد کریں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین الحق نے کہا ایم کیو ایم پاکستان منظم انداز میں کام کرتی رہی ہے، ورچوئل یونیورسیٹی اورنگی میں قائم کی گئی ہے، فنانس منسٹر کے حوالے سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم  نے تمام پروپوزل دئے لیکن وہ رکے  ہوئے  ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج سے 15دن پہلے ایگری کلچر کیلئے کام ہوئے لیکن میں کس طرح کمپنیوں کو بلاؤنگا،ملکی اداروں  کے خلاف تنقید  کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ، پیپلز پارٹی سے مزاکرات ہورہے ہیں، سب سے پہلے جو جعلی حلقہ بندی ہوچکی ہے اسے ٹھیک کرکے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلدیاتی انتخابات ایسے نہیں ہونگے جس میں لوگوں کو گنا نہیں گیا، جمہوریت ہونی چاہئے حکومت اپنے وعدوں پر عمل در آمد کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے