English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان ذاتی انتقام کیلیے جھوٹی ایف آئی آر کرانا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ذاتی انتقام کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں، دعوے سے کہتا ہوں،گرفتار ملزم ہی اصل ملزم ہے۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر حملے میں کوئی اور ملوث نہیں، ہمارے خلاف مقدمہ درج کرائیں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں، عمران خان ذاتی انتقام کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں، دعوے سے کہتا ہوں،گرفتار ملزم ہی اصل ملزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا قانون اتنا بے بس نہیں ہے کہ کوئی فراڈیا کہے اور چیف جسٹس اور آرمی چیف کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی جائے۔ ایسا تماشا ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیتا ہے، عمران خان نے ایک سینئر فوجی افسر کا نام دیا ہے، فوج ایک منظم ادارہ ہے کوئی اس کی پالیسی کے خلاف نہیں جاسکتا۔

رانا ثنا نے کہا ہے کہ عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں،ان کا چیک اپ غیر جانبدار میڈیکل بورڈ سے کرایا جائے، ملزم نوید کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے ہی پکڑا ہے، عمران خان فتنہ ،فساد اور انار کی پھیلانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مٹھی بھر لوگوں کو احتجاج پر لگایا ہوا ہے، صوبائی پولیس احتجاجی مظاہرین کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے