English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قوم تیار ہے، الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئینگے، عمران خان

القمر

لاہور: سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری ہے، اس کیخلاف جانا ممکن نہیں، آزادی لانگ مارچ منگل کی بجائے بدھ سے شروع ہوگا۔

تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے، لانگ مارچ منگل کے بجائے) بدھ سے شروع ہوگا، انہوں نے واضح کیا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، پوری قوم اب تیار ہے، الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے۔

 سابق وزیراعظم نے کہا کہ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں، میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے