ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی سی پی او لاہور نے وفاق کی جانب سے معطلی عدالت میں چیلنج کردی

لاہور: سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے وفاقی حکومت کی جانب سے معطلی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

سی سی پی او کی جانب سے عدالت میں دی گئی درخواست میں وفاقی اور  پنجاب حکومتوں سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاق نے آئین اور قانون کے برعکس معطل کیا ہے۔اس سے قبل بھی وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹسسز بھیجیے گئے۔ پولیس آرڈر 2002ء کے تحت وفاق کے پاس اختیار نہیں ہے۔

درخواست میں سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ 2 وفاقی وزرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی پاداش میں معطل کیا گیا جب کہ نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کی جانب سے معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں