English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کا آرام، بابر اعظم نے تنہا پریکٹس کی

القمر

ایڈیلیڈ:ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیم سڈنی پہنچ گئی، قومی ٹیم نے وہاں پہنچ کر آرام کو ترجیح دی جب کہ کپتان بابر اعظم نے تنہا پریکٹس کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں جاری ٹی 20ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل (آج) سڈنی کرکٹ گراونڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا، قومی ٹیم گزشتہ روز سڈنی پہنچی تاہم اس نے آرام کرنے کو ترجیح دی ۔

پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل سے قبل گرائونڈ میں کرکٹ سیشن نہیں کیا تاہم قومی کپتان بابر اعظم نے تنہا بیٹنگ پریکٹس کی، ان کی اس پریکٹس کے دوران مینٹو میتھیو ہیڈن بھی موجود تھے،کپتان بابر اعظم نے ڈیڑھ گھنٹے بیٹنگ کی پریکٹس کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے