English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی سی پی او لاہور کو فوری طور پر چارج چھوڑنا ہوگا، عطا اللہ تارڑ

القمر

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو فوری طور پر چارج چھوڑنا ہو گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سی سی پی او لاہور نے اپنی معطلی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے سی سی پی او لاہور کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی ہے، پولیس فورس اب ان کے احکامات ماننے کی پابند نہیں۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور کے جاری کئے ہوئے تمام احکامات غیر قانونی ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے