English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 سیکورٹی ادارے نے فلسطینی نوجوان اغوا کرلیا، نامعلوم مقام پر منتقل

القمر

قلقیلیہ: مغربی کنارے میں عباس ملیشیا نے قلقیلیہ شہر سے ایک فلسطینی نوجوان کمال بری کو امارتین کے مقام سے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اغوا کرلیا۔

پریس ذرائع کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی ادارے نے نوجوان بری کواغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اغوا کار سول عرب لبا میں تھے۔ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سکیورٹی فورسز یونیورسٹی کے طلباء، کارکنوں، سابق قیدیوں اور صحافیوں کو ان کے سیاسی اور قومی عہدوں کے پس منظر کے خلاف دن دیہاڑے گرفتار کرتی ہے اورانہیں سیاسی انتقام کے تحت پابند سلاسل رکھا جاتا ہے۔ اس وقت بھی فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں 40 سے زاید فلسطینی شہری سیاسی بنیادوں پر قید ہیں۔

کمال بری کی گرفتاری کی طرح گذشتہ ہفتے کی شام عباس ملیشیا نے سول کپڑوں اور سول نمبرپلیٹ والی کار کے ذریعے رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ سے اغوا کیا۔ گرفتار شہری کی شناخت عبداللہ متولی کے نام سے کی گئی ہے جو اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکا ہے۔

The post  سیکورٹی ادارے نے فلسطینی نوجوان اغوا کرلیا، نامعلوم مقام پر منتقل appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے