ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی

کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے حکومتی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کراچی کے عوام کیلئے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔بجلی قیمت میں اضافہ یونیفارم ٹیرف کی مد میں کیا گیا ہے، ستمبر سے نومبر کے بلوں میں وصولی ہوگی۔

چیئرمین نیپرا کے مطابق حکومت کے الیکٹرک کو 10 روپے فی یونٹ بجلی دے رہی ہے، کے الیکٹرک خود اپنی بجلی 37 روپے میں پیدا کرتی ہے، حکومت کراچی کے عوام کو 291 ارب روپے سالانہ سبسڈی دے رہی ہے۔کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے، عوام سے وصولی 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے کی جائے گی، حکومت 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے گی۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کراچی صارفین کو بجلی فی یونٹ 43 روپے 38 پیسے پڑتی ہے، حکومت 17 روپے 29 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے رہی ہے، صارفین کو 29 روپے 9 پیسے میں بجلی دی جاتی ہے۔

نیپرا نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک متابدل سستی بجلی کے پلانٹ فوری لگائے، کے الیکٹرک کے مطابق متبادل توانائی کا پلانٹ 2024 میں لگایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں