ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمیں خطے میں چوکنا رہنا پڑے گا، شمالی کوریا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے اپنے  میزائل تجربات سے جنوبی کوریا اور امریکہ کے خطے میں موجود فضائی اڈوں اور آپریشن کمان نظام  کو نشانہ بنایا ہے۔

شمالی کوریائی فوج کے مطابق ان تجربات میں جوہری استعداد کے حامل میزائلوں کا استعمال کیا گیا تھا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ  جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں اشتعال انگیزی ہیں جس  کے خلاف شمالی کوریا  تدابیر اختیار کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ  شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے جواب میں امریکہ اور جنوبی کوریا نے وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ان مشقوں کے بعد بھی شمالی کوریا نے دس مزید میزائلوں کا تجربہ کیا  تھا۔امریکہ اور جنوبی کوریا  نے اپنی پہلی فوجی مشقوں کا آغاز سال 2015 میں کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں