English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان سیاست کریں، فساد، فتنہ اور انتشار نہ پھیلائیں، مریم اورنگزیب

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی جانب سے سینئر صحافیوں حامد میر، مرتضی سولنگی اور وقار ستی کو سانحہ وزیرآباد میں ملوث کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کریں، فساد، فتنہ اور انتشار نہ پھیلائیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  حکومت میں رہ کر انہوں نے صحافیوں پر حملے کئے اور اب صحافیوں پر مقدمے بنا رہے ہیں، عمران خان سیاست کریں، صحافیوں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں۔

 انہوں نے کہا کہ لاشوں پر سیاست، صحافت پر سیاست، عمران خان کو سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی جنگ لڑنی ہی نہیں آتی، سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی مخالفت کریں، ملک دشمنی تو نہ کریں۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ جو آپ کے خلاف بات کرے، وہ آپ کا دشمن، عمران خان نے تینوں صحافیوں کا نام لے کر ان کی زندگی خطرے میں ڈالی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پورا پاکستان فارن فنڈڈ فتنہ کے جھوٹ، بہتان اور فساد کا شکار ہے، اقتدار میں آنے کے لئے پورے ملک کو آگ لگانا چاہتے ہیں، عمران خان ملک کو آگ لگا کر ، خون بہا کر اور لاشیں گرا کر کیا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافی سوال پوچھیں تو دشمن، ایف آئی اے، الیکشن کمیشن اور عدالت سوال پوچھے تو دشمن، فارن فنڈڈ فتنہ آج تک اپنے خلاف کسی قانونی کیس میں پیش نہیں ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے