اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جلدجعلی انقلابی لیڈر کی حقیقت جان جائیں گے،عمران اوران کی پارٹی کومیرے حکیمانہ نسخوں سے ضرورافاقہ ہوگا۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے یہ حکیمانہ نسخے عمران خان اوران کی پارٹی پرآزمائیں گےاورانہیں اس سے ضرورافاقہ ہوگااس پرتمام شرکا نے زوردارقہقہہ لگایاملک منظور اعوان ،رانا محمد اشرف اور عبدالخالق ملک نے وزیر داخلہ سے پاکستانیوں کو درپیش کئی مسائل کے علاوہ معمولی جرائم میں گرفتار پاکستانیوں کے جرمانوں کی ادائیگی اور سعودی عرب سے نکالے جانے کی صورت میں ان کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کی کی جانب بھی دلائی ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ اس پر سعودی وزارت داخلہ کے ذمہ دار حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں ریاض میں پاکستانی سفیر اورجدہ میں قونصل جنرل کوبھی ہدایات جاری کی جائیں گی کہ وہ معمولی جرائم میں گرفتار پاکستانیوں کی جلد رہائی کے لیےبھرپور اقدامات کریں۔
