ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اورفرانس موسمیاتی تبدیلی کا مل کر مقابلہ کرنے پر متفق

شرم الشیخ: پاکستان اورفرانس نے موسمیاتی تبدیلی کامقابلہ کرنے کے لئے مل کرکام کرنے پراتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے مصرمیں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اوران کی ہم منصب کیتھرین کولونا کے درمیان ملاقات میں ہوا۔بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں متاثرین سیلاب کی مدد کرنے پرفرانس کاشکریہ اداکیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔بلاول بھٹو زرداری نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لئے اقدامات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لئے پاکستان کی عالمی امداد کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں