ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں ڈینگی بے قابو، متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار 300 سے متجاوز

کراچی: سندھ میں ڈینگی وائرس سے مزید 110افراد متاثر ہوگئے جس کے بعد رواں سال صوبے میں کیسز کی تعداد 20312ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سے48،حیدرآباد سے41،جامشورو سے 2،عمرکوٹ سے7،میرپور خاص سے 2،لاڑکانہ سے 2، کشمور سے 1،خیرپور سے 1،سکھر سے4،سانگھڑ سے 1اور شہید بینظیر آباد سے 1کیس سامنے آیا۔

اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر 24 گھنٹوں میں 110 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد رواں ماہ کیسز کی تعداد1241 جبکہ رواں سال20312ہوگئی ہے ۔

سندھ میں رواں سال ڈینگی سے 58 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں، سب سےزیادہ 15286 کیسز اور 48ہلاکتیں کراچی سے سامنے آئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں