English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاعر مشرق علامہ اقبال ؒکایوم ولادت ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

القمر

لاہور: حکیم الامت ،شاعر مشرق مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال ؒکا 145واں یوم ولادت ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

 اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں علامہ اقبال ؒکی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی محافل کا انعقاد کیا گیا جبکہ خصوصی تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا گیا جن میں مقررین نے علامہ اقبال ؒکی زندگی شاعری اور پاکستان کے قیام کے لئے جدوجہد پر روشنی ڈالی ۔

لاہور میں مزار اقبال ؒپر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے پنجاب رینجرز کی جگہ اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھا لی ،اس موقع پر سلامی بھی دی گئی، مہمان خصوصی پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد حسین کی جانب سے مزاراقبال پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور میجر جنرل محمد شہباز خان گیریژن کمانڈر ،سیکٹر کمانڈر ستلج رینجرز لاہور بریگیڈیئر راجہ اشفاق احمد نے مزار اقبال پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے گئے ۔صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے بھی مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔نیوی کے چاق و چوبند دستے نے صوبائی وزیر کو سلامی دی۔صوبائی وزیر بلدیات محمود رشید نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے