ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازشریف،آصف زرداری اور فضل الرحمن کومایوسی ہوگی،شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں،ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے،نواز شریف نے جتنے لوگوں کوتعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا،نوازشریف،آصف زرداری اور فضل الرحمن کومایوسی ہوگی،فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور الیکشن ہوں گے،مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی ماں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے سپریم کورٹ جانا پڑا،اس رپورٹ سے قوم کے دل دہل گئے ہیں،لانگ مارچ کاتاریخی فیصلہ کن پڑائو راولپنڈی میں ہوگا،سعودی عرب کے مہمان اگر پاکستان آئے تو ہمیں بھی خوشی ہوگی،اسلام آباد13ربڑسٹمپ پارٹیوں کا نہیں ہمارا بھی ہے،دو ہفتے روزانہ ٹویٹ کروں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں