ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دورے شروع کردیے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دورے شروع کر دیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے  سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں مقامات پر فوجیوں سے خطاب کرنے کے علاوہ افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

آرمی چیف نے مختلف آپریشنز، تربیت اور قدرتی آفات کے دوران بہترین کارکردگی پر فارمیشنز کو سراہا۔ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

اس سے قبل آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے سیالکوٹ پہنچنے پر منگلا گیریژن پر کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں