English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بس بہت ہوگیا الیکشن کروائیں، جماعت اسلامی کی درخواست پر عدالت الیکشن کمیشن پر برہم

القمر

کراچی: بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں ہوئی دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ  نے بار بار الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ بہت ہو گیا اب کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کروائیں۔

دوران سماعت جسٹس یوسف علی سعید نے پوچھا کہ بار بار الیکشن کیوں ملتوی کر رہے ہیں؟ چیف جسٹس امیر علی ایم شیخ نے ریمارکس دیے کہ سکیورٹی کا مسئلہ ہے، کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کیوں نہیں کروا رہے؟ الیکشن کرانا آپ کی ذمہ داری ہے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے  9 نومبر کی عام تعطیل کو جواز بناتے ہوئے کہا کہ کل تعطیل کی وجہ سے اجلاس نہیں ہو سکا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ الیکشن کمیشن ہےکوئی اسکول نہیں، چھٹی تھی تو کیا ہوا ؟ اجلاس ہو سکتا تھا، بہت ہو گیا آپ الیکشن کرائیں۔

چیف جسٹس احمد علی شیخ نے استفسار کیا کہ  سیلاب میں کون سی پولیس جاتی ہے؟ بتائیں سیلاب زدگان کے پاس پولیس کیا کررہی ہے؟ کون سی ڈیوٹی ہے پولیس کی؟ کوئی ایک گاؤں بتادیں جہاں پولیس نے سیلاب متاثرین کیلئے آپریشن کیا ہو۔ کتنی مجموعی نفری ہے سندھ میں؟ بتائیں پولیس کہاں کہاں تعینات ہے؟

جسٹس یوسف علی سید نے استفسار کیا کہ بار بار کیوں ملتوی کررہے ہیں؟ سیکیورٹی کا مسئلہ ہے؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کیوں نہیں کروارہے ؟ آپ کی ذمہ داری ہے الیکشن کروانا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف دیا کہ کل تعطیل کی وجہ سے اجلاس نہیں ہوسکا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ الیکشن کمیشن کوئی اسکول نہیں  چھٹی تھی تو کیا ہوا ؟ اجلاس ہوسکتا تھا۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں مزید مہلت کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم زیادہ وقت نہیں دیں گے، ہمیں فوری رپورٹ چاہیے۔

عدالت نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو اہلکاروں کی مجموعی تعداد کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ خود پیش ہوں یا سینئر افسر کو تعینات کریں۔

سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی کو اطلاع کردی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ، عمران خان اور حافظ نعیم الرحمان کو بھی شرکت کیلئے بلالیا گیا ہے۔ عدالت نے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے