English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے نام فائنل

القمر

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے نام فائنل کر لیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کابینہ کی کمیٹی برائے لااینڈ آرڈر نے متفقہ طور پر جے آئی ٹی کے نام فائنل کیے ہیں۔چیئرمین کمیٹی نے چیف سیکرٹری اور دیگر افسران کے ساتھ نام فائنل کیے۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی ہائی ویز پیٹرول ریاض نذیر گاڑھا کریں گے جب کہ ڈی آئی جی ناصر محمود ستی، ڈی آئی جی احسان اللہ چوہان، ایس ایس پی نصیب اللہ جےآئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔

جے آئی ٹی کے دیگر ارکان میں متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندے بھی معاونت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے