English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابر مسیح عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

القمر

پاکستان کے بابر مسیح نے ورلڈ امیچر اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی،کوارٹر فائنل میں انہوں نے بھارت کے برجیش دھامانی کو شکست دی۔

ترکیہ کے شہر انتالیہ میں جاری آئی بی ایف ایس ورلڈ امیچر اسنوکرچیمپئن کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے بابر مسیح نے بھارتی حریف برجیش دھامانی کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔

انہوں نے ایک کے مقابلے میں چار فریم سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

اس سے قبل کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے احسن رمضان اور محمد سجاد شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

منبع: جیو نیوز

The post بابر مسیح عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے