English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس لینا خوش آئند ہے، دردانہ صدیقی 

القمر

کراچی: حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیلیں واپس لینے اور مقررہ مدت میں سود ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔

دردانہ صدیقی کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ حکومت کے اس اہم فیصلے پر پاکستانی قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔ سودی نظام سے چھٹکارا اور اسلامی نظام کا نفاذ ہی پاکستان کی ترقی اور بقا کا ضامن ہے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سودی بینکاری کے خاتمے کے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر دو نجی بینکوں کو بھی اپیلیں واپس لینے کی ہدایت کرے اور خلاف ورزی کی صورت میں ان کا اجازت نامہ منسوخ کیا جائے نیز زبانی دعووؤں کے بجائے خلوص نیت کے ساتھ سود کے خاتمے کے لئے ٹھوس عملی اقدامات کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے